5 جنوری 2012 - 20:30

بحرین میں امریکہ اور اسرائیل نواز آلخلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے14 فروری اتحاد نے بحرین سے سعودی اور غیر ملکی فوجویں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود در حقیقت یہودی ہیں اور وہ امریکہ اور یہودیوں کے لئے کام کررہے ہیں۔

ابنا: بحرین میں امریکہ اور اسرائیل نواز شیخ حمد بن عیسی  آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے14 فروری اتحاد نے بحرین سے سعودی اور غیر ملکی فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود در حقیقت یہودی ہیں اور وہ علاقہ میں  امریکہ اور یہودیوں کے لئے کام کررہے ہیں۔

14 فروری اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور سعودی عرب کی حاکمیت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کو سعودی عرب کے ایک صوبہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کی ستمگر حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی سرپرستی میں بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود دونوں کا سلسلہ در حقیقت یہودیوں سے ملتا ہے اور وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف علاقہ میں یہودیوں کی برتری کے لئے کام کررہے ہیں۔...............

/169